جن کو کرکٹ میں چلنا سکھایا تھا انہی سے ہار کر تاریخ رقم کردی ، ون ڈے میں عبرت ناک شکست کے بعد واحد ٹی 20میں بھی بنگلہ دیش نے پاکستان وائٹ واش کردیا ، بنگالیوں نے ون ڈے کے پاکستان کیخلاف پہلا ٹی 20جیت کر تاریخ رقم کردی ، شکیب الحسن اور صابر حسین کی شاندار نصف سنچریوں نے بنگالیوں کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ،پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے مختار احمد نے شاندار 37رنز بنائے مگر رائیگاں ، پروفیسر 26رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،مستفیض الرحمٰن نے دو، سنی عرفات اور تسکین احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 04:01

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء) ون ڈے میں عبرت ناک شکست کے بعد واحد ٹی 20میں بھی بنگلہ دیش نے پاکستان وائٹ واش کردیا ، بنگالیوں نے ون ڈے کے پاکستان کیخلاف پہلا ٹی 20جیت کر تاریخ رقم کردی شکیب الحسن اور صابر حسین کی شاندار نصف سنچریوں نے بنگالیوں کی جیت میں اہم کردار ادا کیا پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے مختار احمد نے شاندار 37رنز بنائے مگر رائیگاں ، پروفیسر 26رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،مستفیض الرحمٰن نے دو، سنی عرفات اور تسکین احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیابنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میں وائیٹ واش، سینئر کھلاڑی واحد ٹی ٹونٹی میں بھی کوئی تیر نہ مار سکے۔

تاریخ میں پہلی بار بیس اوور کے فارمیٹ میں بھی شکست۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

پہلے اوور کے اختتام پر بنگلہ دیش کو 14 رنز پر ایک وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ بنگلہ دیش کے پہلے آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی سومیا سرکار تھے جو بغیر کوئی سکور کیے رن آوٴٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کے دوسرے آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی تمیم اقبل تھے جو 14 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جبکہ بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ 38 رنز پر گری۔

شفق الرحیم 19 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ شکیب الحسن اور صابر نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوائی۔ اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے مختار احمد بطور اوپنر احمد شہزاد کے ساتھ میدان میں آئے دونوں نے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے چھ اوور میں بغیر کسی وکٹ کے اکتیس رنز بنائے ٹوٹل جب پچاس تک پہنچا تو تجربہ کار اوپنر احمد شہزاد کیچ آوٴٹ ہو گئے وہ ٹوٹل میں سترہ رنز کا اضافہ کر سکے۔

کپتان شاہد آفریدی بارہ رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے۔ شاہد آفریدی کے آوٴٹ ہونے سے متعلق دلچسپ خبر یہ ہے کہ امپائر کی انگلی کھڑی دیکھ کر ٹی 20 قوانین سے لاعلم کپتان ریویو مانگنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 77 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب مختار احمد 37 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ پاکستان کو 126 رنز کے مجموعی سکور پر چوتھا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب حفیظ 26 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے دو، سنی عرفات اور تسکین احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :