امریکا ،ایبولا وائرس کے علاج کیلئے نئی دوا کا کامیاب تجربہ،اس وقت انسانوں میں ایبولا وائرس کو ختم کرنے کیلئے کوئی علاج یا ویکسین موجود نہیں

ہفتہ 25 اپریل 2015 04:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء) امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس پر قابو پانے کیلیے تجرباتی طور پر بنائی گئی ویکسین کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور وائرس سے متاثرہ بندر تجرباتی ویکسین سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویکسین کے ذریعے ایبولا وائرس میں موجود داغ ’ماکونا‘ کو نشانہ بنایا گیا، ایبولا کی وجہ سے مغربی افریقی ممالک میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں تجرباتی علاج کیلئے لائے گئے تینوں بندر صحت مند ہو رہے ہیں جبکہ ایبولا سے متاثرہ 3 بندر جن کا علاج نہیں ہوا، بیماری کا شکار ہونے کے 9 دن کے اندر اندر مر گئے، اس وقت انسانوں میں ایبولا وائرس کو ختم کرنے کیلئے کوئی علاج یا ویکسین موجود نہیں ہے۔