ویسٹ انڈیز کے آف سپنر سنیل نارائن کا باوٴلنگ ایکشن ایک مرتبہ پھر مشکوک قرار

ہفتہ 25 اپریل 2015 04:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء)ویسٹ انڈیز کے آف سپنر سنیل نارائن کا باوٴلنگ ایکشن ایک مرتبہ پھر مشکوک رپورٹ ہو ا ہے۔نارائن کیایکشن پر پہلی مرتبہ 2014 کی چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران سوالات کھڑے ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ سکواڈ سے خارج کر دیا تھا۔26 سالہ نارائن ان دنوں انڈین پریمئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائڈز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انڈین بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے آئی پی ایل کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ نارائن کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ میچ حکام نے 2 2اپریل کو وشاکاپٹنم میں سن رائزر حیدر آباد کے خلاف میچ میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کے باوٴلر نارائن کی کچھ گیندوں کے ایکشن کو مشکوک رپورٹ کیا ہے۔’مشتبہ غیر قانونی باوٴلنگ ایکشن سے متعلق آئی پی ایل پالیسی کے مطابق نارائن آئی پی ایل کے میچ کھیلتے رہنے کے اہل ہوں گے۔ وہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی سے منظور شدہ ٹیسٹنگ اداروں میں اپنے باوٴلنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کی درخواست بھی کرسکتے ہیں‘۔