بنگلہ دیش نے اچھی کرکٹ کھیلی جیت پر مبارکباددیتا ہوں ، شاہد آفریدی ،بنگلہ دیش میں کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے ، نئے لڑکوں کو بنگلہ دیش سے سیکھنا ہوگا ،ہمارے لئے خوشی کا موقع ہے تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی ، ٹیسٹ بھی جیتیں گے ، مشرفی مرتضی

ہفتہ 25 اپریل 2015 04:01

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹی 20ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے اچھی کرکٹ کھیلی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں ۔

(جاری ہے)

میرپور میں بنگلہ دیش کیخلاف واحد ٹی 20 میچ ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بنگلہ دیش نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے بنگالی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں بنگلہ دیش نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا نئے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش سے سیکھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری ٹیم زیادہ متوازن ہے ٹی 20 سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں سے مطمئن ہوں باصلاحیت کھلاڑی ہیں غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی نے کہا کہ جیت ہمارے لئے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے ٹیسٹ میچ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے خوشی موقع ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ہمیں کامیابی ملی سب سے بڑھ کر خوشی کی بات یہ ہے کہ میری کپتانی میں ون ڈے اور ایک روزہ سیریز جیتی گئی ہے ۔