ڈھاکہ،بنگلہ دیشی وزیراعظم کا پاکستان سے ٹی ٹونٹی جیتنے کے بعدٹیم کے ساتھ فوٹوسیشن

ہفتہ 25 اپریل 2015 04:01

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء)بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ جیتنے کے بعدبنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ فوٹوسیشن کیاجبکہ مہمان پاکستانی کھلاڑیوں کاپوچھاتک نہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں ٹی ٹونٹی میچ میں جیسے ہی بنگلہ دیش نے پاکستان کوشکست دی ،وزیراعظم شیخ حسینہ واجدسٹیڈیم تشریف لائیں اوربنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹوسیشن کیا اورپاکستانی کھلاڑیوں کونظراندازکرکے واپس چلی گئیں