ملائیشیا: آسیان سربراہ کانفرنس شروع، نو ممالک کے سربراہان شریک، وزیر اعظم نجیب رزاق نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا،کانفرنس میں رکن ممالک علاقائی مسائل اور خطے میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی جیسی مشکلات کا حل تلاش کریں گے

منگل 28 اپریل 2015 09:01

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء) ملائیشیا میں26 ویں آسیان سربراہ کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ کوالالمپور میں ہونے والی رنگارنگ تقریب میں آسیان کے ممبر ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے دارالحکومت میں آسیان کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ملائشین وزیر اعظم کے ساتھ 9 ممالک کے سربراہان شریک ہوئے۔ ملائشین وزیر اعظم نجیب رزاق نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ کانفرنس کے پہلے روز ملائیشن وزیر اعظم نجیب رزاق نے تقریر کی اور کانفرنس کے لائحہ عمل کے بارے میں مہمانوں کو بریف کیا۔ 2 روزہ کانفرنس میں رکن ممالک علاقائی مسائل اور خطے میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی جیسی مشکلات کا حل تلاش کریں گے۔