لاہور،معروف اداکارہ روحی بانو پر نامعلوم افرا د کاحملہ، معمولی زخمی ہوگئیں، شہبازشریف کا اداکارہ روحی بانوپر قاتلانہ حملے کا نوٹس ،رپورٹ طلب

منگل 28 اپریل 2015 08:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء) معروف اداکارہ روحی بانو پر نامعلوم افرا د کاحملہ،اداکارہ معمولی زخمی ہوگئیں۔گزشتہ روز ڈیفنس میں اداکارہ روحی بانو پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس پر ادکارہ زخمی ہوگئیں۔انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

اداکارہ روحی بانو جو کہ کئی سالوں سے ذہنی معذور ہوچکی ہیں وہ گلبرگ میں رہائش پذیر ہیں وہ ذہنی طور پر مفلوج ہیں جس کے باعث وہ سڑکوں پر اکیلی گھومتی رہتی ہیں ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی وہ اکیلی جارہی تھیں کہ ان پر حملہ ہوگیا ۔

بتایا گیا ہے کہ روحی بانو نے کانوں میں سونے کی بالیاں پہن رکھی تھیں جس کو چھیننے کے لیے ان پر حملہ ہوا اُن کی چیخ وپکار کے باعث ملزمان وہاں سے فرار ہوگئے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔تاہم جیسے ہی ہمیں کوئی درخواست ملے کی اُس پر کارروائی کی جائیگی۔ادھروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اداکارہ روحی بانوپر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ہسپتال میں اداکارہ روحی بانو کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں-

متعلقہ عنوان :