کوئٹہ ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی مسافر بس پر فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

منگل 28 اپریل 2015 08:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جس سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دوپہر بارہ بجے کے وقت نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک بس کو ٹارگٹ کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی جو فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقع ٹارگٹ کلنگ کا واقع لگتا ہے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور جائے وقوع سے تمام اہم شواہد بھی اکھٹے کرلئے ہیں واقع کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمی شخص کو طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ کوئٹہ منتقل کردیا ہے جبکہ ہسپتال حکام کا کہنا تھا کہ زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا علاج جاری ہے ۔