ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرنے کی تیاریاں؟پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا

منگل 28 اپریل 2015 08:21

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء)بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں شرم ناک وائٹ واش اور پھر واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم دوبارہ اپنے پاوٴں پر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان 28 اپریل سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز شروع ہونے جا رہی ہے۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے برعکس گرین شرٹس کو نئی سیریز میں یونس خان اور مصباح الحق جیسے بھروسہ مند بلے بازوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔کاغذ پر مضبوط دکھائی دینے والی ٹیسٹ ٹیم کیا ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرنے میں کامیاب ہو سکے گی۔ یہ بہت جلد معلوم ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :