کراچی،سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، چار ملزمان ہلاک

منگل 28 اپریل 2015 08:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار ملزمان مارے گئے ، بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کاکہنا ہے کہ کراچی میں تین خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع ہے، سہراب گوٹھ کے علاقے صنعتی ایریا نالے کے ساتھ واقع کچی آبادی میں چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار ملزمان مارے گئے۔

(جاری ہے)

راوٴ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جن میں سے ایک کی شناخت اکبر بادشاہ کے نام سے ہوئی جو ٹی ٹی پی سوات گروپ کا کمانڈر تھا جب کہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کے مطابق دو ملزمان زوہیب محسود اور گوہر پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ راوٴ انوار نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کراچی میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت 6 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :