شاہد خاقان نے پٹرول قلت کا ذمہ دار میڈیا کو قراردیدیا، ملک میں پٹرول کی قلت پر بحث سمیٹ دی گئی

منگل 28 اپریل 2015 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیر برائے پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پٹرول کی قلت کا ذمہ دار میڈیا کو قرار دے دیا،ملک میں پٹرول کی قلت پر بحث سمیت دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ پہلے دس دن کے اندر پٹرولیم کی کمی کا سامنا ہوا تھا،جس کے بعد اس پر قابو پایا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کی وجہ سے پٹرول میں کمی واقع ہوئی،اصل میں ایسی صورتحال نہیں تھی،میڈیا کی وجہ سے لوگوں نے زیادہ پٹرول خریدنا شروع کردیا تھا۔پی ایس او46فیصد پٹرول بیچتی ہے،54فیصد دیگر کمپنیاں پٹرول بیچتی ہیں،حکومت پٹرول کے سٹورج کرنے کیلئے سٹور بنا رہی ہے ،دفاعی ضروریات کیلئے پٹرول خاصی مقدار میں موجود تھا،4ماہ پہلے یہ بحث ہوئی جو کہ ابھی سمیٹی گئی ہے اب صرف ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے یہ بحث مکمل کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :