نیپال میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد4ہزار ہوگئی،،زلزلے سے متاثرہ 10 لاکھ بچوں کو فوری امداد کی ضرورت،32,00 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد دس لاکھ بچوں کو فوری امداد کی ضرورت

منگل 28 اپریل 2015 08:59

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء)نیپال میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد4ہزار ہوگئی،7180شدید زخمی افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر4ہزار ہوگئی ہے جبکہ 7180افراد شدید زخمی ہیں جو کہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے بیماریوں کے خطرات کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہزاروں بچے ہفتے کے زلزلے میں اپنے گھر تباہ ہونے کے بعد باہر کیمپوں میں پڑے ہیں۔ نیپال میں زلزلے سے شدید طور پر متاثر ہونیوالے علاقوں میں کم ازکم 940,000 بچے رہتے ہیں جن کو فوری انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

محفوظ پانی اور نکاسی آب تک محدود رسائی بچوں میں پانی سے پیدا شدہ بیماریاں پیدا کرنے کا خطرہ پیدا کرے گی جبکہ کچھ بچے اپنے خاندانوں سے الگ بھی ہو گئے ہوں گے۔ یونیسیف نے کہا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو متحرک کر رہی ہے اور انسانی استعمال کی 120 ٹن کی اشیاء ، جس میں دوائیاں اور ہسپتال کے آلائش کی شیٹ اور کمبل شامل ہیں کو بھیجنے کے لئے دو مال بردار طیارے بھیج رہے ہیں۔ خیال رہے کہ نیپال میں آنے والے 7.9 درجے شدت کے زلزلے نے ملک کے کئی حصوں کو تباہ کر دیا ہے۔ گھر اور قدیم یادگار عمارتیں ملیا میٹ ہو چکی ہیں۔ الزلے نے سڑکوں کو پھاڑ دیا، توانائی کی سپلائی لائنوں اور دوسرے انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :