آئی سی سی :بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری کا سٹے باز سے رابطے کا نوٹس، انوراگ ٹھاکر کو ایک تقریب میں سٹہ باز کو کیک کھلاتے دیکھا گیا، کرن گلہوترا کا نام آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے مشکوک افراد کی فہرست میں شامل ہے

منگل 28 اپریل 2015 08:21

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری کے سٹہ بازسے رابطے کا نوٹس لے لیا۔ انوراگ ٹھاکر کو ایک تقریب میں سٹہ باز کو کیک کھلاتے دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کوایک اورتنازعے کا سامنا ہے، بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر بکی سے میل ملاپ کے باعث آئی سی سی کے ریڈار میں آگئے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے بی سی سی آئی کے صدر جگموہن ڈالمیا کو ایک ای میل کی ہے،، جس کیمطابق سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ سٹہ بازکرن گلہوترا کوکیک کھلاتے ہوئے د یکھے جاسکتے ہیں، کرن گلہوترا کا نام آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے مشکوک افراد کی فہرست میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :