سندھ کے شہری عوام کی متفقہ رائے ہے کہ سندھ میں نیا صوبہ ضروری ہے،الطاف حسین ،شہری عوام کا کہنا ہے کہ وہ نئے صوبے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،بیان

منگل 28 اپریل 2015 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری عوام کی متفقہ رائے ہے کہ سندھ میں نیا صوبہ ضروری ہے،شہری عوام کا کہنا ہے کہ وہ نئے صوبے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے نئے صوبے کا قیام مقدر بن چکا نام کوئی بھی ہو۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ67سال سے سندھ کی حکومتیں شہری عوام کو نظرانداز کر رہی ہیں،شہری عوام کا فیصلہ ہے کہ علیحدہ صوبے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عوام کی متفقہ رائے ہے کہ سندھ میں نیا صوبہ ضروری ہے اور شہری عوام نئے صوبے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کا نام کراچی،شہری صوبہ،سندوون یا سندھ ٹو رکھا جاسکتا ہے عوام کی رائے میں ایک اور صوبے کا قیام مقدر بن چکا ہے اب نئے صوبے کے قیام کو کوئی نہیں روک سکتا