ملتان ،گیارہ سالہ خودکش بمبار بارود پھینکتے پکڑاگیا

منگل 28 اپریل 2015 08:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء ) ملتان میں 11سالہ مبینہ خود کش بمبار بارود پھینکنے کے بعد بھاگتے ہوئے پکڑا گیا۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات شروع کردیں۔ گیارہ سالہ حسنین چیچہ وطنی کے علاقہ اقبال نگر کا رہائشی ہے، گزشتہ روز پانچ افراد نے اسے اغواء کیا اور ملتان میں نامعلوم مقام پر رکھا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے نے بتایا کہ اس کو بوسن روڈ پر اسکول کے باہر بم رکھنے کا ٹارگٹ دیا گیا اور وہ بم رکھ کر بھاگا تو لوگوں نے اسکو پکڑ لیا۔ پولیس نے مزید تحقیقات کے لئے مبینہ خودکش کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی بارودی مواد نہیں مل سکا، پولیس نے مزید افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :