دورہ آسٹریلیا، قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر، تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی، دورہ آسٹریلیا اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کے لیے مدد گار ثابت ہوگا، کپتان محمد عمران ،تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے فٹنس لیول اور اسپیڈ کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے، فزیو ڈاکٹر اسد عباس

منگل 28 اپریل 2015 08:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء)دورہ آسٹریلیا کے لیے لگایا جانے والا قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ کپتان محمد عمران کہتے ہیں کہ دورہ آسٹریلیا اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کے لیے مدد گار ثابت ہوگا۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے پندرہ روزہ تربیتی کیمپ کے آخری روز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے صرف ایک سیشن میں ٹریننگ کی۔

تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔

(جاری ہے)

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کو نئی ٹیکنیکس سکھائی گئی ہیں اور شارٹ کارنر میں بھی نئی ڈرلز متعارف کروائی گئی ہیں۔کپتان محمد عمران کہتے ہیں کہ دورہ آسٹریلیا اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کے لیے مدد گار ثابت ہوگا۔ قومی ٹیم کے فزیو ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے فٹنس لیول اور اسپیڈ کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم رات رات کراچی سے آسٹریلیا روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :