کیوبا، گوانتانامو بے جیل سے رہا قیدیوں کا دھرنا،امریکا سے ہرجانے کا مطالبہ،امریکا کی بدنام زنامہ جیل رہائی پانے والے قیدیوں کا یوراگوئے میں امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

منگل 28 اپریل 2015 09:01

مونٹیویڈیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء) امریکی جیل گوانتانامو بے میں 12 سال تک زیر حراست رہنے والے ان قیدیوں کیخلاف دہشتگردی کا کوئی بھی ثبوت نہ ملنے کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا تھا۔ رہائی پانے والے ان قیدیوں نے نے یوراگوئے میں امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیدیا ہے۔ ان سابق قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ وہ امریکی سفیر سے ملاقات کئے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان سابق قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ امریکا ان کی زندگی کے 12 سال جیل میں ضائع کئے جانے پر ہرجانہ ادا کرے۔ واضع رہے کہ ان گوانتانامو بے جیل سے رہا ہونے والے سابق قیدیوں میں سے تین شامی اور ایک تیونس کا باشندہ شامل ہے۔ خیال رہے کہ گوانتانامو خلیج پر امریکا نے 1902ء سے قبضہ کرکے بڑا بحری اڈہ قائم کر رکھا ہے۔ 2001ء کے بعد اس اڈے پر ایک بدنام قید خانہ قائم کیا گیا جہاں دنیا بھر سے اغواء کئے گئے افراد کو قید کرکے انھیں دہشت گرد قرار دیا گیا۔ 2010ء میں امریکی حکومت نے فیصلہ کیا ان میں سے 50 افراد کو ہمیشہ کے لئے بغیر کسی الزام یا مقدمہ کے قید رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :