تیل تنا زعہ، اسرائیلی فرم ایران کو ایک ارب ڈالر ادا کرے، عدالتی فیصلہ، اسرائیلی کمپنی تاو نے 1979 میں ایرا ن سے معاہدہ کیا جسکے تحت اسکے ذمہ 450 ملین ڈالر تھے،معاہدہ منسو خی پر کمپنی زر تلافی کے طور پر 1.1 بلین ڈالر ادا کرنے کی پا بند ہے سو ئس عدا لت

ہفتہ 23 مئی 2015 06:53

تہرا ن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2015ء )سوئٹزرلینڈ کی ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تیل کی صنعت کے متنازعہ ہو جانے والے ایک مشترکہ منصوبے کے سلسلے میں ایک اسرائیلی فرم کو ایران کو زر تلافی کے طور پر ایک بلین ڈالر سے زائد کی رقم ادا کرنا ہو گی۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے اِرنا نے وزارت انصاف کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس مقدمے میں جس تیل کمپنی کو فریق بنایا گیا تھا،ا س کا نام Tao ہے، جو پاناما میں رجسٹرڈ ایک اسرائیلی کمپنی ہے۔

اس کمپنی نے 1979ء کے اسلامی انقلاب سے پہلے کے شاہی دور میں ایران کی سرکاری تیل کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔ ستر کی دہائی کے آخر میں آیت اللہ خمینی کی قیادت میں اسلامی انقلاب کے وقت تک اس اسرائیلی کمپنی کے ذمے 450 ملین ڈالر تھے جو اسے ایران کو ادا کرنا تھے۔

(جاری ہے)

لیکن ایران کے اسلامی جمہوریہ بنتے ہی نئی ملکی قیادت نے ’تاوٴ‘ کے ساتھ یہ معاہدہ اس لیے منسوخ کر دیا تھا کہ آج کی طرح اس وقت بھی ایران نے اسرائیل کے ریاستی وجود کو باقاعدہ طور پر تسلیم نہیں کیا تھا۔

اِرنا نے ایرانی وزارت انصاف کے ایک اعلٰی اہلکار کے دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایرانی قومی تیل کمپنی NIOC اور Tao کے درمیان عدالتی سطح پر قانونی جنگ کا آغاز 1989ء میں ہوا تھا، جس میں تہران کی طرف سے اس کمپنی سے اپنے لیے ماضی کے واجبات کے پیش نظر زر تلافی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سوئٹزرلینڈ کی ایک عدالت نے چند روز قبل اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیلی کمپنی ’تاوٴ‘ کو حکم دیا کہ وہ ایرانی نیشنل آئل کمپنی کو 1.1 بلین ڈالر ادا کرے۔

تہران میں سرکاری حکام کے مطابق شاہ ایران کے دور میں 1968ء میں ان دونوں ایرانی اور اسرائیلی تیل کمپنیوں نے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت ’تاوٴ‘ کو بحیرہء اسود کے راستے ایرانی تیل کی یہودی ریاست کو ترسیل کی ذمے داری سونپی گئی تھی۔اِرنا کے مطابق اس وقت بھی چونکہ ایران نے اسرائیلی ریاست کو باقاعدہ طور پر تسلیم نہیں کیا تھا، اس لیے قانونی حوالے سے یہ معاہدہ ایک ایسی اسرائیلی تیل کمپنی کے ساتھ کیا گیا تھا، جو پاناما میں رجسٹرڈ تھی۔

متعلقہ عنوان :