دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ،شہباز شریف،عوام ترقی اورخوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کومعاف نہیں کریں گے، اراکین اسمبلی سے ملا قات

ہفتہ 23 مئی 2015 06:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2015ء )وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا۔عوام ترقی اورخوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کومعاف نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

لاہورمیں قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سے ملاقات میں وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث ترقیاتی منصوبوں اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ پڑا۔عوا م نے ملتان کے ضمنی الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے دھرنا سیاست سے لاتعلقی کا بھرپور اظہارکر دیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا نصب العین صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے،، آئندہ 3 برس میں عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :