وزارت داخلہ کے ایک سینئرآفیسرکی بہن کوقتل کرنے والی بہوکوگرفتارکرلیاگیا

ہفتہ 23 مئی 2015 06:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2015ء)وزارت داخلہ کے ایک سینئرآفیسرکی بہن کوقتل کرنے والی بہوکوگرفتارکرلیاگیا۔معلومات کے مطابق سیکٹرجی الیون میں وزارت داخلہ کے ایک سینئرآفیسر کی بہن کواس کی بہوفاطمہ نے قتل کردیاتھا،جس کے باعث ملزمہ موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں اورتھانہ گولڑہ پولیس نے دن رات تگ ودوکرکے کئی ماہ بعدملزمہ فاطمہ کوعدالت سے ضمانت خارج ہونے پرحراست میں لے لیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزمہ کے اپنے ڈرائیورسے مبینہ ناجائزتعلقات تھے ،جس کاشک اس کی ساس ہوگیاتھااوراس کی پاداش میں انہوں نے اپنی ساس کوقتل کرنے کامنصوبہ بنایا،موٴقف جاننے کیلئے تھانہ گولڑہ پولیس نے ملزمہ کی حراست کی تصدیق توکرلی ہے تاہم تفتیشی سب انسپکٹرادریس کاذاتی نمبربندہونے کے باعث مزیدمعلومات حاصل نہ ہوسکیں

متعلقہ عنوان :