مطالبات تسلیم نہ ہوئے پنجاب میں کیبل ٹرانسمیشن بند کر دیں گے،کیبل آپریٹر، ڈیجیٹل سسٹم لگانے کیلئے5کروڑ روپے کی سرمایہ کاری درکار ہے‘ مزید ٹیکس نہیں دے سکتے‘ پریس کانفرنس

ہفتہ 23 مئی 2015 06:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2015ء) کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے پنجاب حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے آج شام چار بجے تک کیبل آپریٹرز کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو چار بجے کے بعد پنجاب بھر میں کیبل کی ٹرانسمیشن بند کر دی جائینگے۔ پنجاب کے عوام کوئی پروگرام نہیں دیکھ سکیں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کیپٹن (ر) عبدالجبار‘ ملک طارق‘ فرقان غیاث اور عثمان سمیت دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کیبل آپریٹروں پرجو شب خون مارا وہ کہاں کا انصاف ہے۔

حکومت ہمیں کہہ رہی ہے کہ ڈیجٹیل سسٹم لگایا جائے لیکن اس سسٹم کو لگانے کیلئے5کروڑ روپے کی سرمایہ کاری درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی بہت سے ٹیکس دے رہے ہیں لہٰذا مزید ٹیکس نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے حق کیلئے لڑ رہے ہیں۔ ڈبل ٹیکسیشن کی کوئی پالیسی نہیں ہے ہم سے دو طرفہ پیسے نہ لیے جائیں بلکہ ٹیکس اتھارٹی جائز ٹیکس لے ۔ ہمارا ماہانہ بجٹ اتنا نہیں کہ دو طرفہ ٹیکس ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :