تحریک انصاف کابھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف احتجاج کا فیصلہ

ہفتہ 23 مئی 2015 06:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف اس سلسلے میں دو سطح پر احتجاج کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اس ایشو پر بجٹ سیشن کے دوران ایوان میں اپنا احتجاج بلند کرینگے جبکہ پارٹی رہنما اورکارکن اسمبلی سے باہر اس رپورٹ کیخلاف احتجاج کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال اس بات کا فیصلہ نہیں کیا گیا کہ تحریک انصاف انفرادی حیثیت میں مظاہرے کرے گی یا پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ملکر کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے قائد پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد کے بعد اس مہم کا فیصلہ ممکن ہوسکتا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف نے بھی جے آئی ٹی کی سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق رپورٹ کو مسترد کردیاہے۔