پاکستان اور جنوبی کوریا کا تیسرا ہاکی میچ بھی جھگڑے کی نذر،2-2سے برابر رہا ،پاکستانی ٹیم ناقص امپائرنگ کے باعث میدان چھوڑ کر باہر چلی گئی،میچ میں پاکستان کو بدترین امپائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، اوراس کے دو کھلاڑی بری طرح زخمی بھی ہوئے جو بقیہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکے، ابتدائی دو میچوں میں بھی بدترین ایمپائرز پر کھلاڑی سر پیٹتے رہ گئے

ہفتہ 23 مئی 2015 06:41

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2015ء)پاکستان ہاکی ٹیم چار ٹیسٹ پر مبنی سیریز کے لیے جنوبی کوریا کا دورہ کر رہی ہے۔ سیریز کے تمام میچزاب تک تنازعات کا شکار رہے۔ دونوں ٹیموں کا تیسرا میچ جھگڑے کی نذر ہوگیا جب پاکستانی ٹیم ناقص امپائرنگ کے باعث میدان چھوڑ کر باہر چلی گئی۔پاکستان ہاکی ٹیم کا جنوبی کوریا کا دورہ جون میں بیلجیئم میں ہونے والے ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاری کا حصہ ہے۔

لیگ ریو اولمپکس کا کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہے جس کی تین بہترین ٹیمیں اولمپک گیمز کے لیے بھی کوالیفائی کریں گی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دو کامیابیاں کوریا ہی کے خلاف حاصل کی تھیں جبکہ آسٹریلیا، آسٹریلیا اے اور نیوزی لینڈ سے میچز ہار گئی تھی۔

(جاری ہے)

پاک، کوریا سیریز کے چاروں میچز انچون میں کھیلے جا رہے ہیں۔

اٹھارہ مئی کو پاکستان، کوریا کے ہاکی میچ کو مقامی ریفریز نے سپروائز کیا تھا جس میں پاکستان ٹیم کو چار صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ میں پاکستان کو بدترین امپائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، اوراس کے دو کھلاڑی بری طرح زخمی بھی ہوئے جو بقیہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکے۔بیس مئی کو دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان اور کوریا کے ایک ایک ریفری نے میچ کی نگرانی کی۔

میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ تیسرے کوارٹر میں پاکستانی امپائر نے کوریا کے خلاف گول دیا جسے میزبان ٹیم گول ماننے سے انکار کرتے ہوئے میدان سے باہر چلی گئی لیکن کچھ دیر بعد واپس آگئی اور میچ مکمل کیا۔آج تیسرا میچ بھی جھگڑے کی نذر ہوگیا اور میچ نامکمل ہی ختم کردیا گیا۔ شارٹ کارنر پر پاکستانی کھلاڑی وقاص کو ریفری نے یلو کارڈ دکھا کر باہر بھیجا۔

کپتان محمد عمران ریفری سے بات کرنے گئے تو انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر ہابر کردیا گیا جس پر پاکستانی ٹیم میدان سے باہرچلی گئی۔ میچ اس وقت تک دو، دو گول سے برابر تھا۔ واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی دو میچو ں میں بھی بھی متنازع فیصلوں کی وجہ سے بدمزدگی کا شکار رہے ، پہلے میچ میں مہمان کھلاڑی امپائرز کے سامنے سرپیٹتے رہے، بدھ کو دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے احتجاجاً میدان ہی چھوڑ دیا ابتدائی میچ میں دونوں میزبان آفیشلز نے فرائض سر انجام دیے،60 منٹ کے کھیل میں2 مہمان کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

گذشتہ روز ایک پاکستانی اورایک کورین امپائرنے میچ سپروائز کیا لیکن اس کے باوجود تنازع کھڑا ہوگیا، مقابلہ تو 3-3 سے برابر ہوگیا لیکن شائقین کو کھیل سے زیادہ بدمزگی کے واقعات کو دیکھنا پڑا، گرین شرٹس کی طرف سے کاشف علی، عمر بھٹہ اور وقاص شریف ایک، ایک بار گیند کو جال میں پھینکنے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ عنوان :