پی ٹی آئی کارکن سخت ناراض،شاہ محمود قر یشی کو ”آستین کا سانپ “قرار دے دیا

ہفتہ 23 مئی 2015 06:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2015ء) تحر یک انصاف کی سوشل میڈیا دو حصوں میں تقسیم ، شاہ محمود قریشی پر شدید تنقید ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی تنظیم نے رانا عبد الجبار کی شکست کا ذمہ دار پارٹی کے وائس چےئر مین شاہ محمودقریشی کی ناقص سیاسی حکمت عملی کو قرار دیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سوشل پر میڈیا پر بھی کارکنوں کی جانب سے شاہ محمود قر یشی پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہو گیا۔ جبکہ پی ٹی آئی کی سینئر کارکن شاندانہ تیمو ر نے سوشل میڈ یا پر شاہ محمود قر یشی کو آستین کا سانپ قرار دیتے ہوئے انکو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔تاہم سوشل میڈیا کے دونوں گروپس کو عمران خان نے تحقیقات تک سانت رہنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :