حاملہ خواتین ’پین کِلر‘ دوائیں زیادہ استعمال نہ کریں، ادویات کا زیا دہ استعمال ہونے والے بچے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے،مطالعاتی جائزہ
ہفتہ 23 مئی 2015 06:53
لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2015ء ) ایڈنبرا یونیورسٹی کی جانب سے کیے جانے والے ایک تازہ جائزے کے مطابق حاملہ خواتین کی جانب سے باقاعدگی سے اور طویل عرصے تک درد ختم کرنے والی ادویات کا استعمال ہونے والے بچے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ لندن سے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اگر حاملہ خواتین زیادہ لمبے عرصے تک ’پین کِلر‘ ادویات کا استعمال کریں تو اْن کے ہاں جنم لینے والے بیٹوں کے ہاں ٹیسٹوسٹیرون کی مقدار خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔
سائنسدانوں نے یہ جائزہ بدھ کے روز جاری کیا اور بتایا کہ ایسے بیٹوں کو بعد ازاں اپنی زندگی میں افزائش نسل کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے اپنے اس جائزے کے دوران چوہوں پر تجربات کیے، جن کے جسموں میں انسانی ٹِشوز کی پیوندکاری کی گئی تھی۔(جاری ہے)
صرف ایک ہفتے تک پیراسیٹامول کے ذریعے علاج کا نتیجہ یہ دیکھا گیا کہ چوہوں میں ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔
ٹیسٹوسٹیرون وہ ہارمون ہے، جو ایک مرد کی صحت کے لیے زندگی بھر بے انتہا اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔یہ مطالعاتی جائزہ ایڈنبرا یونیورسٹی میں کلینیکل ریسرچ فیلو راڈ مچل کی نگرانی میں مرتب کیا گیا۔ روئٹرز سے باتیں کرتے ہوئے راڈ مچل نے بتایا: ”ہم حاملہ خواتین کو مشورہ دیں گے کہ وہ درد ختم کرنے والی ادویات کی کم سے کم خوراک مختصر سے مختصر مدت تک کے لیے ہی استعمال کریں۔“پیراسیٹامول نامی دوا ریاست ہائے متحدہ امریکا میں ٹائیلینول کے نام سے مشہور ہے۔ درد دْور کرنے اور بخار کم کرنے کے لیے اس دوا کا استعمال بہت عام ہے۔ حمل کے دوران تمام مراحل پر اس دوا کا باقاعدگی سے استعمال کرایا جاتا ہے۔اس مطالعاتی جائزے کے نتائج ’سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن‘ نامی جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔ اس جائزے میں یہ دیکھنے کی کوشش کی گئی کہ انسانی ٹِشوز کے حامل چوہوں میں پیراسیٹامول کے استعمال کے نتیجے میں ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار پر کیا اثرات مرتب ہوئے۔ اس سے یہ بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں لڑکے کے خصیوں کی نشو و نما کس طرح سے ہوتی ہے اور وہ کام کس طرح سے کرتے ہیں۔جائزے کے دوران مِچل کی ٹیم نے چوہوں کو یا تو چوبیس گھنٹے تک یا پھر سات دن تک پیراسیٹامول کا باقاعدہ استعمال کروایا اور اس دوا کی آخری خوراک کے استعمال کے ایک گھنٹے بعد یہ ماپا کہ چوہے میں موجود انسانی ٹِشوز میں ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار کتنی تھی۔ سائنسدانوں نے یہ دیکھا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پیراسیٹامول کے ذریعے علاج کے بعد ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار میں کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔ اس کے برعکس سات دن تک اس دوا کے استعمال کے نتیجے میں ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار میں اکٹھے پنتالیس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔مچل اس نتیجے پر پہنچے کہ جن لڑکوں کے ہاں ماں کے پیٹ میں ہوتے ہوئے ٹیسٹوسٹیرون نامی ہارمون کی پیداوار کم رہتی ہے، اْن میں اس بات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں کہ بڑے ہو کر اْن میں تولیدی صلاحیت نہیں رہے گی، اْنہیں خصیوں کا کینسر ہو سکتا ہے یا پھر اْن کے خصیے پیٹ کے اندر ہی رہیں گے۔ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ مطالعاتی جائزہ ’ٹھوس نتائج‘ کا حامل ہے اور اس میں اہم باتوں کا پتہ چلایا گیا ہے۔ دوسری جانب ان ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ نتائج انسانی ٹِشوز کے حامل جانوروں پر تجربات سے حاصل کیے گئے ہیں اور یہ طے کرنا کافی مشکل ہو گا کہ انسانوں پر اس کے اثرات کیا ہوں گے۔ ایسے میں ان ماہرین نے اسی سمت میں مزید تجربات کا مشورہ دیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 23 مئی 2015 کی مزید خبریں
-
پاکستان میں 6 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی خوشی کو قومی ٹیم نے زمبابوے کیخلاف میچ جیت کر دوبالا کر دیا، قذافی سٹیڈیم کی تاریخ کا پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے 5 وکٹوں سے جیت لیا‘ زمبابوے ... مزید
-
پاکستان اور جنوبی کوریا کا تیسرا ہاکی میچ بھی جھگڑے کی نذر،2-2سے برابر رہا ،پاکستانی ٹیم ناقص امپائرنگ کے باعث میدان چھوڑ کر باہر چلی گئی،میچ میں پاکستان کو بدترین امپائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، اوراس ... مزید
-
چاچا کرکٹ بھی پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پرجوش، صوبائی دارالحکومت کی سڑکوں پر پاکستان زندہ باد، ویلکم زمبابوے ٹیم کے نعرے لگاتے رہے
-
زمبابوے ٹیم کا حالیہ ایک دوستانہ دورہ ہے اس لیے اس میں مالی منفعت کو مدنظر نہیں رکھا گیا ‘ولسن مماسے
-
دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ،شہباز شریف،عوام ترقی اورخوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کومعاف نہیں کریں گے، اراکین اسمبلی سے ملا قات
-
کراچی: سیکورٹی اداروں کی کاروائی، واہگہ بارڈر حملے میں ملوث4 دہشتگرد ہلاک،ملزموں کا تعلق عمر خراسانی گروپ سے تھا، ڈی ایس پی کاونٹر ٹیررازم،رینجرز کی کاروائیو ں میں 13ملزمان گرفتا ر ،اسلحہ بر آ مد ... مزید
-
ججز چیمبرز کے ٹیلی فون ٹیپ مقدمہ ،حساس اداروں کی رپورٹ مسترد،سپریم کورٹ نے حساس اداروں کے نمائندوں کو 3 جون تک طلب کر لیا
-
قائمہ کمیٹی اجلاس میں سائبر کرائم بل پر ایف آئی اے حکام اور آئی ٹی کمپنیوں کے مالکان کے مابین شدید جھڑپ‘ انوشہ رحمان آئی ٹی کمپنیوں کی حمایت کرتی رہیں
-
ریٹیلرز سے ٹرن اوور کے بجائے فکس شرح سے ٹیکس وصولی پر غور، انڈر انوائسنگ کے خاتمے کے لئے آئندہ بجٹ میں کم ازکم درآمدی ویلیو متعین کرنے کی تجو یز پیش ،پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر کے حساب سے فکس ٹیکس ... مزید
-
پی ٹی آئی کی مقتول رہنما ڈاکٹر زہرہ شاہد قتل کیس کے مزید2 ملزمان پر فرد جرم عائد، ملزمان کاصحت جرم سے انکار،کیس کے گواہان یکم جون کو طلب
-
تحریک انصاف کابھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
-
میں نے کنٹینر چھوڑتے وقت عمران سے کہا تھا کہ آج آپ کے عروج کا آخری دن ہے، جاوید ہاشمی، وجہ یہ نہیں تھی میں ان کا ساتھ چھوڑ رہا تھا مجھے نظر آ رہا تھا کہ ان کی سیاست تبا ہی کی طرف جائے گی، میں نے اپنی ... مزید
-
موسم گرما : امراض سے بچا وٴکیلئے احتیاطی تدابیراختیار کریں: حکیم قاضی ایم اے خالد،سوتی ملبوسات استعمال کریں‘پانی ابال کر پیئں‘لیموں پانی اور دیگر مشروبات بکثرت استعمال کریں، سرکہ موسم گرما کی ... مزید
-
ایم پی اے منور کا ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چالان‘ 500روپے جرمانہ کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی کارکن سخت ناراض،شاہ محمود قر یشی کو ”آستین کا سانپ “قرار دے دیا
-
وزارت داخلہ کے ایک سینئرآفیسرکی بہن کوقتل کرنے والی بہوکوگرفتارکرلیاگیا
-
راولپنڈی، بے نظیربھٹوائیرپورٹ پرپورٹرتنویرخان نے ڈالراورقیمتی اشیاء سے بھرابیگ مسافرکوواپس لوٹادیا
-
مطالبات تسلیم نہ ہوئے پنجاب میں کیبل ٹرانسمیشن بند کر دیں گے،کیبل آپریٹر، ڈیجیٹل سسٹم لگانے کیلئے5کروڑ روپے کی سرمایہ کاری درکار ہے‘ مزید ٹیکس نہیں دے سکتے‘ پریس کانفرنس
-
ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں5روپے اضافہ کر دیا
-
عمران اورریحام نے پاک زمبابوے میچ گھرپراکٹھے دیکھا
-
یمن: حوثی اور مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی جنگ، بھاری جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ ،منحرف صدر علی عبداللہ صالح کا وفادار 26 بریگیڈ بھی بمباری کی زد میں ،سڑکوں پر براہ راست ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں ... مزید
-
لندن پولیس کا چھاپہ ، متعدد غیر قانونی طور پر مقیم تا رکین وطن گرفتار ، گرفتا ر ہو نے والو ں میں خوا تین بھی شامل ،حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی، غیر قانونی امیگریشن ہر ... مزید
-
امریکہ ، سیاہ فام شہری کی ہلا کت بالٹی مور پولیس کے چھ اہلکاروں پر فردِ جرم عائد
-
تیل تنا زعہ، اسرائیلی فرم ایران کو ایک ارب ڈالر ادا کرے، عدالتی فیصلہ، اسرائیلی کمپنی تاو نے 1979 میں ایرا ن سے معاہدہ کیا جسکے تحت اسکے ذمہ 450 ملین ڈالر تھے،معاہدہ منسو خی پر کمپنی زر تلافی کے طور ... مزید
-
حاملہ خواتین ’پین کِلر‘ دوائیں زیادہ استعمال نہ کریں، ادویات کا زیا دہ استعمال ہونے والے بچے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے،مطالعاتی جائزہ
-
شامی فوجی کھانے پر پیشاب کرکے قیدیوں کو دیتے تھے،جیل میں ہم ’نعوذ باللہ‘ خود خدا ہیں۔ زندگی بھی دیتے اور موت بھی۔ موت یہاں بہت آسان ہے اور زندگی مشکل ہے کے الفا ظ سے استقبال کیا جا تا تھا ،سابق لبنانی ... مزید
-
امریکا، ہیلری کلنٹن کی ای میلز آ ن لائن شائع کر دی گئیں،امریکی قوانین کے مطابق وفاقی اہلکاروں کی تمام خط و کتابت کو سرکاری ریکارڈ کا حصہ سمجھا جاتا ہے
-
ریاض،مسجد میں خود کش دھماکہ،30 نمازی شہید ،متعدد زخمی،زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،کالعدم عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے سعودی عرب میں خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی،سعودی ... مزید
-
انتخابی دھاندلی ،جوڈیشل کمیشن نے سابق اورموجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کوپیرکے روزطلب کر لیا،پرنٹنگ کارپوریشن کے سابق سیکرٹری پرجرح 26مئی کوکی جائیگی ،تحریک انصاف نے مزید گواہوں کی فہرست کمیشن ... مزید
-
اگلے مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات زر پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا ، بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اضافی رقم مختص کررہے ہیں ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حکومت سرمایہ کاری کے لیے بہتر مواقع ... مزید
-
وزیر اعظم کا دیامر بھاشا ڈیم کی زمیں خریداری پر کرپشن کا نوٹس ، پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کے احکامات ،چیرمین واپڈا کو حکم دیا کہ جولائی کے آخر تک ڈیم کے لیے زمین خریداری کے مرحلہ کو مکمل کر کے ... مزید
-
پشاور،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا صوبے بھرمیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کااعلان، پیسکوسسٹم میں دستیاب120میگاواٹ بجلی استعمال نہیں کررہاتھااوراب یہ بجلی سسٹم میں شامل کرکے استعمال کی جائے گی جس کے بعدصوبے ... مزید
-
ججز نظربندی کیس، سابق صدر مشرف کو میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا حکم ،سکیورٹی خدشات اور بیماری کے باعث مشرف عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، وکیل، سابق صدر مقدمہ کو سنجیدہ نہیں لے رہے،انکی غیر موجودگی میں ... مزید
-
قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سائبر کرائم بل پر اتفاق رائے نہ ہوسکا ، این جی اوز کے نمائندوں کی بل سے متعلق علمائے کرام سے مشاورت کی مخالفت اور بعض شقوں پر تحفظات کا اظہا ر ،آئی ٹی کمپنیوں ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی فل بنچ نے نواز شریف کیخلاف1990میں دائر منی لانڈرنگ کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
-
بجٹ 2015-16، پٹرولیم مصنوعات پر سارا سال فکس سیلز ٹیکس کی تجویز،تیل کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ کی صورت میں فی لیٹر پٹرول پر فکس شرح سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، پرچون فروش تاجروں پر دکانوں کے حجم کے مطابق ... مزید
-
ضیاء الحق کی باقیات کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائے گا، بلاو ل بھٹو زرداری، بلاول آئندہ ما ہ وطن واپس آرہے ہیں ،سیاست شروع کرنے سے پہلے وہ آپریشن کلین اپ چاہتے ہیں، پی پی پی رہنما
-
ذوالفقار مرزا کے گھر پر پولیس چھاپہ ، 2 گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا،سابق وزیر داخلہ کے گھر پر مطلوب افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی میں پولیس کی 4 موبائلوں اور بکتر بند گاڑیوں ... مزید
-
اقتصادی راہداری ،حکومت نے 28مئی کو کل جماعتی کانفرنس پھر طلب کر لی ،وزارت منصوبہ بندی کو تفصیلی بریفنگ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت سفارشات تیار کرنے کی ہدایت ،تحریک انصاف ،پختونخواہ عوامی ملی پارٹی ... مزید
-
زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث مطلوب ملزم ہزارہ گنجی سے گرفتار
-
سانحہ صفورا میں ملوث 4ملزمان 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے،ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا گیا،سبین محمود کو مولانا عبدالعزیز کے خلاف مہم چلانے پر قتل کیا ،سانحہ صفورہ ... مزید
-
پرویز مشرف کا چوہدری شجاعت کو فون،اسلام آباد میں لیگی رہنماؤں کا اجلاس بلانے پر اتفاق،سابق صدر نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں لیگی رہنماؤں سے رابطوں بارے ق لیگ کے صدر کو اعتماد میں لیا
-
دہشتگردانہ حملوں کے خدشات، پاکستان کے 4شہر دنیا کے 20خطرناک شہروں میں شامل،خطرناک شہروں میں پشاور، کوئٹہ، حسوخیل اور کراچی شامل ہیں ، برطانوی اخبار ،برطانوی تھنک ٹینک نے دہشتگردانہ حملوں کے خطرات ... مزید
-
بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کوپاسپورٹ جاری کرنے سے انکارکردیا، گیلانی کوپاسپورٹ کے لیے درخواست دینی ہے تو انہیں فارم میں موجود کالم میں واضح کرنا ہوگا کہ وہ بھارتی شہری ہیں یا نہیں ،بھارتی وزیردفاع ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.