ججز چیمبرز کے ٹیلی فون ٹیپ مقدمہ ،حساس اداروں کی رپورٹ مسترد،سپریم کورٹ نے حساس اداروں کے نمائندوں کو 3 جون تک طلب کر لیا

ہفتہ 23 مئی 2015 06:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2015ء) سپریم کورٹ نے ججز چیمبرز کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کے مقدمے میں حساس اداروں کی رپورٹ نامکمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ا ور نئی تفصیلی رپورٹ اور حساس اداروں کے نمائندوں کو 3 جون تک طلب کر لیا۔ بنچ کے سربراہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ قانون کے مطابق جج کی اجازت کے بعیر فون ٹیپ نہیں کئے جا سکتے ایسی بھی کیا خاص بات تھی کہ سپریم کورٹ کے فون ٹیپ کرنے کی ضرورت پیش آئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ریمارکس جمعہ کے روز دیئے ہیں ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے آئی پی اور آئی ایس آئی کی جانب سے سپریم کورٹ کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے سے متعلق سربمہر رپورٹ جمع کرائی۔ لاء افسر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 5594 لوگوں کے فون ٹیپ کئے جا رہے ہیں اس پر عدالت نے کہا کہ چلو اس کے کوئی تو مقاصد ہوں گے مگر سپریم کورٹ کے ٹیلی فون کیوں ٹیپ کئے گئے۔ موجودہ رپورٹ مختصر ہے ہمیں تفصیلی رپورٹ دی جائے عدالت نے بعد ازاں سماعت 3 جون تک ملتوی کرتے ہوئے حساس اداروں سے دوبارہ رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :