چاچا کرکٹ بھی پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پرجوش، صوبائی دارالحکومت کی سڑکوں پر پاکستان زندہ باد، ویلکم زمبابوے ٹیم کے نعرے لگاتے رہے

ہفتہ 23 مئی 2015 06:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2015ء) دنیا بھر میں قومی کرکٹ ٹیم کے میچز کے دوران سٹیڈیمز میں پاکستان کا ہلالی پرچم لہرانے والے صوفی عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ بھی پاکستان اور زمبابوے کا میچ دیکھنے کیلئے حسب معمول بہت پرجوش نظر آئے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے چاچا کرکٹ قومی پرچم کا لباس پہن کر اور ہاتھوں میں ہلالی پرچم اٹھائے میچ سے قبل ہی صوبائی دارالحکومت کی سڑکوں پر اپنے پرستاروں کے جھرمٹ میں پاکستان زندہ باد ، زمبابوے زندہ باد کے نعرے لگاتے نظر آئے۔

پاکستان ٹیم کا جذبہ بڑھانے کیلئے انہوں نے نہ صرف پاکستانی پرچم کے نئے لباس بنوائے ہیں بلکہ نئے نعرے اور نغمے بھی تیار کیے ہیں۔ چاچا کرکٹ کے دنیا بھر میں ہزاروں پرستار ہیں۔وہ دنیا کے جس ملک میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے جاتے ہیں تو ان کے پرستار انہیں بہت عز ت دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :