بنگلہ دیش میں ایک اسلامی گروہ کالعدم

منگل 26 مئی 2015 06:20

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء)بنگلہ دیش نے ایک اسلامی عسکری گروہ کو ’حکومت کا تختہ الٹنے‘ کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی وزارت برائے امور داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق انصاراللہ بنگلہ ٹیم نامی گروہ ملک میں سات مقامات پر عسکری مراکز چلا رہا ہے اور حکومت کا خاتمہ کر کے ملک میں شرعی قوانین کا نفاذ چاہتا ہے۔ ان کے مطابق اس گروہ نے گزشتہ ہفتے دس افراد کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، جس میں وزیراعظم کے ایک مشیر کا نام بھی شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :