روس نے جرمن قانون ساز کے ملک میں داخلے پر طویل پابندی عائد کر دی

منگل 26 مئی 2015 06:25

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء)ماسکو حکومت نے جرمن قانون ساز کارل گیورگ ویلمَن پر سن 2019 تک کے لیے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ویلمن جرمن پارلیمان میں جرمن یوکرائنی گروپ کے چیئرمین اور چانسلر میرکل کی جماعت کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین کے لیے ماہر برائے امورِ روس ہیں۔ جرمن میڈیا کے مطابق ویلمن کو خود پر عائد پابندی کا اس وقت بتایا گیا، جب وہ ماسکو پہنچے اور انہیں ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے تمام رات ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ ایریا میں گزاری اور پھر جرمنی واپس روانہ ہوئے۔ جرمن وزارت خارجہ نے اس روسی پابندی پر شدید تنقید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :