برطانوی رکن پارلیمنٹ کا انگلینڈ ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے آمادہ کرنیکی امید کاا ظہار، زمبابوے کیخلاف سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد انگلینڈ ٹیم کو بھی دورہ پاکستان کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گی، یاسمین قریشی

منگل 26 مئی 2015 06:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء) پاکستانی نڑاد برطانوی رکن پارلیمینٹ یاسمین قریشی کہتی ہیں کہ وہ زمبابوے کیخلاف سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد انگلینڈ ٹیم کو بھی دورہ پاکستان کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گی۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران یاسمین قریشی کا کہنا تھا کہ چھ سال بعد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا جس طرح زندہ دلان لاہور نے استقبال کیا ہے وہ قابل دید ہے۔بلاشبہ پاکستانی قوم کرکٹ سے جنون کی حد تک محبت کرتی ہے اور وہ سیریز کے خاتمے پر برطانوی حکومت اور انگلش کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کرنے پر راضی کریں گی۔یاسمین قریشی نے امید ظاہر کی کہ زمبابوے کے دورہ پاکستان کے بعد دیگر غیر ملکی ٹیموں کی آمد کی راہ ہموار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :