لاہور میں شائقین کا جذبہ بے مثال اور دیدنی تھا ، مصباح الحق ،چھ سال کے دوران پاکستان اپنی سرزمین پر عالمی کرکٹ نہیں کھیل سکا اور ٹیم نے اپنی سرزمین پر کھیلنے کے اہم فائدے سے محروم کو محسوس کیا، سری لنکا کیخلاف دفاعی حکمت عملی اپنائی تو پٹھان شائق نے کہا کہ تمہیں بھابھی کی قسم چھکا مارو ، نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 26 مئی 2015 06:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ لاہور میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران شائقین کا جذبہ بے مثال اور دیدنی تھا۔ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بجائے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ٹیم پنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ میں نے اس طرح کا ماحول صرف ہندوستان میں دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس طرز کی سپورٹ پہلے کبھی نہیں دیکھی جہاں شائقین لطف اندوز ہو رہے تھے اور ٹیم کی جانب سے لیے گئے ہر رن پر داد دے رہے تھے۔مصباح نے کہا کہ گزشتہ چھ سال کے دوران پاکستان اپنی سرزمین پر عالمی کرکٹ نہیں کھیل سکا اور ٹیم نے اپنی سرزمین پر کھیلنے کے اہم فائدے سے محروم کو محسوس کیا۔(جاری ہے)
’ہوم ایڈوانٹیج بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ آپ پچ اور دیگر کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوتے ہیں۔
اس کی مثال ہم نے رواں سال ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی صورت میں دیکھی، جب انہوں نے نیوزی لینڈ سے باہر واحد میچ کھیلا تو وہ ورلڈ کپ ہار گئے‘۔تاہم مصباح نے کہا کہ دبئی اور ابو ظہبی بھی کھلاڑیوں کو اپنے گھر جیسا ہی محسوس ہوتا ہے۔’ہم محسوس کرتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلتے ہوئے ہمیں کسی حد تک ہوم ایڈوانٹیج حاصل ہوتا ہے کیونکہ ہم نے وہاں کئی میچز کھیلے ہیں اور اب تک وہاں ٹیسٹ سیریز نہیں ہارے۔بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں ۔مصباح نے سری لنکا کے خلاف میچ کا ایک مزیدار واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل تھی اور میچ ڈرا کی جانب گامزن تھا۔’میں نے دو سے تین اوورز دفاعی انداز میں کھیلے۔ اچانک میری سماعت سے ایک پٹھان شائق کا اردو میں بولا گیا جملہ ٹکرایا۔مصباح نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اس پٹھان شائق نے کہا کہ ’چھکا مارو تمہیں اپنی سب سے قیمتی چیز کا قسم، چھکا مارو تمہیں بھابھی کا قسم، چھکا مارو‘۔نئے دور کے کھلاڑیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ مالی فوائد کی جانب منتقل ہو چکی ہے جس سے کھیل کا جذبہ دم توڑ رہا ہے۔’میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں اپنا ذاتی پیسہ خرچ کیا، ایک ایسے وقت میں جب لوگوں کے لیے سوچنا بھی محال تھا کہ میانوالی سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص پاکستان کی نمائندگی کر سکتا ہے‘۔مصباح نے کہا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے تمام تر اختیارات سلیکشن کمیٹی کے پاس تھے اور کپتان صرف مشورہ دیتا تھا۔پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان نے کہا کہ وہ صرف کپتان سے رائے پوچھتے ہیں اور باقی ٹیم میں کسی شامل کرنا ہے یہ ان کی صوابدید پر ہے، کپتان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 26 مئی 2015 کی مزید خبریں
-
ڈسپلن کی پابندی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اظہر علی،صرف چیمپئنز ٹرافی کے لئے نہیں بلکہ مستقبل کے لئے ایک اچھی پاکستانی ٹیم بنانا چاہتے ہیں، ون ڈے کپتان، پاکستان میں اب تک بہت اچھا ... مزید
-
گرین شرٹس کو آئی سی سی کی درجہ بندی میں اپنے پوائنٹس محفوظ رکھنے کا چیلنج درپیش، سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ نہ کرنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم پوائنٹس گنوا بیٹھے گی، سیریز 2-1 سے ہارنے کی صورت میں پاکستانی ... مزید
-
برطانوی رکن پارلیمنٹ کا انگلینڈ ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے آمادہ کرنیکی امید کاا ظہار، زمبابوے کیخلاف سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد انگلینڈ ٹیم کو بھی دورہ پاکستان کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں ... مزید
-
پی سی بی :مزید غیر ملکی ٹیموں کے آنے کی امید کا اظہار، پاکستان اور زمبابوے کی سیریز میں سکیورٹی اور دیگرانتظامات کی ویڈیوبنائی جارہی ہے، جسے آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں ممبران کو دکھایا جائے گا، ... مزید
-
آئی سی سی نے کرکٹر رضا حسن پر 2سال کی پابندی لگا دی، یو اے ای کے فاسٹ باؤلر محمد شہزاد کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا
-
لاہور میں شائقین کا جذبہ بے مثال اور دیدنی تھا ، مصباح الحق ،چھ سال کے دوران پاکستان اپنی سرزمین پر عالمی کرکٹ نہیں کھیل سکا اور ٹیم نے اپنی سرزمین پر کھیلنے کے اہم فائدے سے محروم کو محسوس کیا، سری ... مزید
-
ویکسین ضائع ہونے کوذمہ دارصوبے ہیں،وزارت قومی صحت، ویکسین کی ضیاع میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی مکمل ہوگئی اور ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا
-
سروسز کی برآمدات کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جارہی ہیں، خرم دستگیر ،مجوزہ بین الاقوامی معاہدے کی شرائط کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے،عالمی معاہدے کیلئے پاکستان کے تمام سروسز سیکٹرز کو اعتماد میں لیں ... مزید
-
الیکشن ٹربیونل کے روبروحلقہ این اے 122کے بعد پی پی 147کی فرانزک رپورٹ ٹربیونل میں جمع کروادی گئی
-
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی تنظیم تحلیل ، چوہدری انوار الحق چیف کو آرڈنیٹر مقرر ،پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید پر عدم اعتماد کرتے ہوئے پارٹی صدارت سے ہٹا لیا ،میرپور کے ... مزید
-
کوئٹہ،فائرنگ کے مختلف واقعات میں4 افرادجاں بحق ،2خواتین سمیت6افرادزخمی ،واقعے کے بعدشہر کے حالات کشیدہ اور دکانیں اور مارکیٹیں بند ہوگئیں
-
پی ٹی آئی شعبہ خواتین شمالی پنجاب کی سابق صدر حنا منظور کا نئی سیاسی جماعت کا اعلان،ملک میں صف اول کی جتنی بھی پارٹیاں ہیں لوگ ان سے خوش نہیں، ان جماعتوں میں اصول، مشورہ اور جمہوریت نام کی کوئی چیز ... مزید
-
پورٹ قاسم توسیعی منصوبے کی ذمہ داری وزارت پٹرولیم نے اٹھالی، پورٹ قاسم کی توسیعی منصوبہ آئندہ24ماہ میں مکمل گا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ،قطر سے ایل این جی کی درآمد کو توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے ... مزید
-
بھارت ، سونا اسمگل کرنے کی مبینہ کوشش پر افغان خاتون سمیت دو افراد گرفتار
-
بنگلہ دیش میں ایک اسلامی گروہ کالعدم
-
عراق،رمادی میں سکیورٹی فورسز حملے کے لیے تیار، مزید عسکریت پسند بھی پہنچنا شروع
-
روس نے جرمن قانون ساز کے ملک میں داخلے پر طویل پابندی عائد کر دی
-
قیامت خیز گرمی، بھارت میں ہلاکتیں500سے تجاوز کرگئیں
-
انڈونیشیا میں فوج سویلین معاملات میں اپنا اثر بڑھا رہی ہے ، تھینک ٹینک کی رپورٹ
-
واشنگٹن : کیپٹول کے نزدیک مشتبہ پیکج برآمد ،ایک گرفتار،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشتبہ گاڑی سے ملنے والا پریشر کْکر اور سلنڈر تباہ کردیا
-
ڈسکہ میں وکلاء کے احتجاجی جلوس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مبینہ فائرنگ صدر بار سمیت دو وکلاء جاں بحق، فائرنگ سے ایک وکیل اور راہگیر شدید زخمیچند وکلاء کی ٹی ایم اے آفس میں ملازمین کے ساتھ توتکرار ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن میں سیکرٹری الیکشن کمیشن پرجرح مکمل ،سابق سیکرٹری آج طلب،الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران سے فارم نمبر15طلب کرلیے ہیں ملتے ہی کمیشن میں جمع کروادیں گے ،فارم نمبر 14 ‘ 16 اور 17 موجود ... مزید
-
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
سابق و موجودہ چیئرمین نادراکے بیان میں تضاد سامنے آگیا،عمران خان ،مخصوص حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے جس کا الیکشن کمیشن کے پاس بھی ریکارڈ موجود ہونا چاہیے،میڈیا سے گفتگو ،چیئرمین پی ٹی ... مزید
-
اقتصادی راہداری کے حوالے سے تحفظات دور نہ کئے گئے تو روٹ کیلئے مطلوبہ اراضی فراہم نہیں کریں گے،پرویز خٹک،منصوبے میں ڈی آئی خان کو شامل اور خیبر پختونخوا میں دو اکنامک زون نہ بنائے گئے تو اقتصادی ... مزید
-
ایگزیکٹ اسکینڈل عام کیس نہیں کہ فوری تحقیقات مکمل ہوجائیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ ،کیس حل ہونے میں ایک دن بھی لگ سکتاہے اورایک ہفتے سے زیادہ بھی،ایف آئی اے سائبر کرائم باریک بینی سے کام کررہی ہے، ... مزید
-
پاکستان کوقرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف نے توانائی ودیگرشعبوں میں اصلاحات کیلئے شرائط عائد کر دیں، بجلی پرسبسڈی میں کمی واجبات وصولی میں اضافہ ،ٹیکس اصلاحات میں تبدیلی ،نئے افرادکوٹیکس نیٹ میں ... مزید
-
اوگرا کی سمری مسترد ،وفاق کا یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
الیکشن کمیشن کاخیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک تمام ترقیاتی سرگرمیاں و فنڈر کی تقسیم روکنے کا حکم ،سراج الحق سمیت پی ٹی آئی کے وزرا ء ا ور صوبائی سیکرٹریز کو سیاسی سرگرمیوں سے دور ... مزید
-
صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا
-
وزارت خزانہ کا آئی ایم ایف کے دباؤ پر ترقیاتی بجٹ کے حجم میں اضافے سے انکار
-
اقتصادی راہداری روٹ تبدیل نہیں ہو گا ، احسن اقبال ،سب سے پہلے کام مغربی روٹ پر شروع ہوگا جو ترجیحی بنیادوں پر دسمبر 2016ء تک مکمل کرلیا جائے گا ،یہ قومی منصوبہ ہے جو ہمارے ملک کیلئے تحفہ ہے،افواہیں ... مزید
-
عمران خان کا نیا مرکزی ترجمان نہیں رکھا جارہا، شیریں مزاری ، ریحام خان کا سیاست میں آنے کا رادہ نہیں ،خصوصی گفتگو
-
ڈسکہ کا واقعہ افسوسناک ، پنجاب میں پولیس گردی کی جارہی ہے،پرویز خٹک، پولیس کو نہتے شہریوں پر گولیاں چلانے کا اختیار نہیں ہے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے ، وزیراعلی خیبرپختونخوا، ڈسکہ کا افسوسناک ... مزید
-
چاہتاہوں کہ پاکستان یورپ ،دبئی اورامریکہ کی طرح ترقی کرے ، ملک ریاض،پوراپاکستان میراہے ،ہرصوبے میں بحریہ ٹاوٴن بناوٴں گا،ہمیں حکمران ملے ہیں لیڈرنہیں ملے ،میری دولت پاکستان کے عوام کی امانت ہے،وزیراعظم ... مزید
-
خارش منتقلی کا خطرہ ،خواتین اہلکاروں اورقیدی خواتین نے تحفے میں دیئے 41قیمتی لباس ایان علی کوواپس کردئیے،ایان علی خارش کے ہاتھوں شدیدپریشان ،خون کانمونہ بھجوانے کی درخواست پر ماڈل اپناغصہ خواتین ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.