الیکشن ٹربیونل کے روبروحلقہ این اے 122کے بعد پی پی 147کی فرانزک رپورٹ ٹربیونل میں جمع کروادی گئی

منگل 26 مئی 2015 06:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء) الیکشن ٹربیونل کے روبروحلقہ این اے 122کے بعد پی پی 147کی فرانزک رپورٹ ٹربیونل میں جمع کروادی گئی، 40155ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی۔لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے پی پی 147میں دھاندلی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ ٹربیونل کے روبرونادرا نے پی پی147کے 117پولنگ اسٹیشنز کی تحقیقات کرکے400صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کروادی۔

نادرا کی رپورٹ کے مطابق 40ہزار155ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

3ہزار6تراسی بیلٹ پیپرز پر ووٹرز کے شناختی کارڈنمبر غلط نکلے۔ 138کاونٹرز فائلز پر بھی شناختی درج ہی نہیں تھے۔ 81ووٹرزکے ڈبل شناختی نمبر درج کیے گئے تھے۔ 134ایسے ووٹرزنے ووٹ کاسٹ کیے جوپی پی 147کے حلقہ میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھے۔474ووٹرزکے کاونٹرزفائلز پر انگوٹھے کے نشانات ہی موجود نہیں تھے۔کل ووٹوں میں سے صرف24ہزار139ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق ہوسکی ،ٹربیونل نے نادراکی رپورٹ کے بعد کل ڈی جی نادار کو بیان قلمبند کرنے کیلیے طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :