بھارت ، سونا اسمگل کرنے کی مبینہ کوشش پر افغان خاتون سمیت دو افراد گرفتار

منگل 26 مئی 2015 06:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء)بھارت کے انٹرنیشنل ائرپورٹ پر73لاکھ روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی مبینہ کوشش کرتے ہوئے افغان خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق کسٹمز حکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے آنیوالی ایک افغان خاتون اور ایک نامعلوم شہریت کے حامل مرد کے سامان کی تلاشی کے دوران مجموعی طور پر73.13 لاکھ مالیت کا اسمگلنگ شدہ سونا برآمد ہوا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد دونوں افراد کو تفتیش کیلئے حکام کے حوالے کردیاگیا

متعلقہ عنوان :