پورٹ قاسم توسیعی منصوبے کی ذمہ داری وزارت پٹرولیم نے اٹھالی، پورٹ قاسم کی توسیعی منصوبہ آئندہ24ماہ میں مکمل گا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ،قطر سے ایل این جی کی درآمد کو توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے استعمال کیا جائے گا،وزیرپٹرولیم

منگل 26 مئی 2015 06:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ میں بتایا گیا کہ پورٹ قاسم کے توسیعی منصوبے کی ذمہ داری وزارت پٹرولیم نے اٹھالی ہے،مستقبل کے تقاضوں کے مطابق پورٹ قاسم کی توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو آئندہ24ماہ میں مکمل ہوجائے گا،کمیٹی کا اجلاس چےئرمین کمیٹی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں ایل این جی کے حوالے سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس میں رکن کمیٹی عامر علی مگسی نے ایل این جی برآمدات کے حوالے سے سوال اٹھایا تو وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کمیشن کو بتایا کہ حکومت ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تمام ذرائع استعمال میں لارہی ہے،قطر سے ایل این جی کی درآمد کو توانائی کے بحران پر قابوپانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیرپٹرولیم نے کہا کہ کراچی میں پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کو گیارہ ماہ کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے،ٹرمینل پر1.3بلین کیوبک فٹ روزانہ ایل این جی کو گیس میں تبدیل کیا جائے گا جس کو توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا جس سے ملک کو1ارب ڈالر سالانہ بچت ہوگی،رکن کمیٹی نے ایل این جی کی ضرورت کو بڑھانے کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب وزیرپٹرولیم نے کہا کہ ملکی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے پورٹ قاسم پر تعمیر کیا جانے والا ٹرمینل ناکافی ہے۔

چےئرمین کمیٹی نے پورٹ قاسم کے توسیع کیلئے وفاقی حکومت کو تجاویز بھیجنے کی ضرورت ہے،جس پر وزیرپٹرولیم نے کہا کہ حکومت ایل این جی کی آئندہ کیلئے ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پورٹ قاسم پر ٹرمینل کے توسیع کیلئے پلاننگ کی جارہی ہے،اس وقت ایک سال میں16 بحری جہاز ایل این جی کیرےئر والے آف لوڈ ہوں گے لیکن آئندہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 24ایل این جی کیرےئر کے آف لوڈ کرنے کی گنجائش کے مطابق ٹرمینل میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،کراچی میں پورٹ قاسم پر ایل این جی کے ٹرمینل توسیع منصوبے کو24ماہ میں وزارت پٹرولیم کے بحث سے تعمیر کیا جائے گا،جس پر کمیٹی اراکین نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے ٹرمینل کی تعمیر پر30ماہ کا عرصہ لگتا ہے جس پر وزیرپٹرولیم نے کہا کہ حکومت جدید تقاضوں کے مطابق مقررہ وقت میں تعمیر کرنے کی کمیٹی اجلاس میں پورٹ اینڈ شپنگ اور وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :