عراق،رمادی میں سکیورٹی فورسز حملے کے لیے تیار، مزید عسکریت پسند بھی پہنچنا شروع

منگل 26 مئی 2015 06:20

رمادی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء)عراقی سکیورٹی فورسز شیعہ ملیشیا کے ہمراہ رمادی پر بڑے حملے کی تیاری کر رہی ہیں جب کہ اسی تناظر میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے مزید جنگجو بھی اس علاقے میں پہنچا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلامک اسٹیٹ نے ایک ہفتے قبل اس شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے رمادی شہر کے مشرقی نواح میں کچھ علاقہ اپنے قبضے میں لیا ہے جب کہ پیر کے روز شہر کے جنوبی حصے پر بھی کسی حد تک پیش قدمی کی ہے۔ حکومت کے حمایت یافتہ قبائل نے بغداد کے دفاع کے لیے بھی مغربی نواح میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :