پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی تنظیم تحلیل ، چوہدری انوار الحق چیف کو آرڈنیٹر مقرر ،پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید پر عدم اعتماد کرتے ہوئے پارٹی صدارت سے ہٹا لیا ،میرپور کے ضمنی انتخابات کے بعد چوہدری عبدالمجید سے پارٹی صدارت لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن صدارت کیلئے کوئی مناسب شخصیت نہیں مل رہی تھی

منگل 26 مئی 2015 06:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی تنظیم تحلیل ، چوہدری انوار الحق کو چیف کو آرڈنیٹر مقرر کردیا گیا ۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت وزیراعظم چوہدری عبدالمجید پر عدم اعتماد کرتے ہوئے پارٹی صدارت سے ہٹا لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے حریت چیئرمین کی ہدایت پر آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی سیاسی امور کی انچارج کو چیف کو آرڈنیٹر مقرر کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی تنظیم سازی کو تحلیل کردیا ہے یاد رہے کہ میرپور کے ضمنی انتخابات کے بعد وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے پارٹی صدارت لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن کوئی مناسب شخصیت نہیں مل رہی تھی جس کو پارٹی صدر بنایا جاتا اب چوہدری انوار الحق کو کو آرڈنیٹر بناتے ہوئے گڈ گورننس کا ٹاسک دیا گیا ہے توقع کی جاتی ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے اگلے صدر بھی چوہدری انوارالحق ہی ہونگے ۔