نائیجیریا‘ بوکو حرام انتہا پسندوں نے چھ گاؤں نذر آتش کردیئے‘ 37 افراد جھلس کر ہلاک‘

ہفتہ 13 جون 2015 07:34

نائیجیریا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء) نائیجیریا میں بوکو حرام انتہا پسندوں نے چھ گاؤں نذر آتش کردیئے جس کے نتیجے میں 37 افراد جھلس کر ہلاک اور بڑی تعداد میں رہائشی جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ بجانے والے عملہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ شمال مشرقی نائیجیریا میں بوکو حرام نے چھ گاؤں کو اچانک آگ لگا دی۔ جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں رہائشی جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں جن میں 37 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔