نئی دہلی ، ہندوؤں کی مخالفت کے بعد مسلمانو ں کو نئے گھروں کی الاٹمنٹ منسوخ

ہفتہ 13 جون 2015 07:37

گجرات ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء ) دنیا کی نام نہاد جمہوریت بھارت میں اقلیتوں کیلئے زمین تنگ ہونے لگی ہے ، بھارتی ریاست گجرات میں انتظامیہ نے مسلمانوں کی بستی گرا کر نئے گھر الاٹ کیے تاہم ہندووٴں کی مخالفت پر الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست گجرات کے بڑودہ شہر میں 8 ماہ پہلے انتظامیہ نے ترقیاتی منصوبے کے تحت دو ہزار سے زائد مسلمانوں کے مکانوں پر مشتمل کلیان نگر بستی منہدم کر دی تھی اور قانون کے تحت مسلمانوں کو شہر میں متبادل مکان الاٹ کیے گئے ، تاہم انتہاپسند ہندووٴں کی مخالفت کے سبب میونسپلٹی نے الاٹمنٹ منسوخ بھی کر دی ، ہزاروں مسلمان تاحال بے گھر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :