خو رشید شا ہ نے جنر ل (ر) حمید گل کے خلاف پا رلیمنٹ میں تحریک لا نے کا اعلان، وزیر اعظم حمید گل اور ڈی جی رینجرزکے بیا نا ت کا نو ٹس لیں اور دیکھیں کہیں ملک ، پا رلیمنٹ اور جمہو ریت کے خلاف کو ئی سازش تو نہیں ہو رہی ہے،اپوزیشن لیڈر

ہفتہ 13 جون 2015 07:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شا ہ نے ریٹا ئرڈ جنر ل حمید گل کے خلاف پیر کو پا رلیمنٹ میں تحریک لا نے کا اعلان کرتے ہو ئے ان کے بیاں کو عمر کا ساتھ نہ دینا اور خام خیا لی قرار دیا ہے اور وزیر اعظم سے کہا ہے کہ وہ ریٹا ئرڈ جنرل حمید گل اور ڈی جی رینجرزکے بیا نا ت کا نو ٹس لیں اور دیکھیں کہ کہیں ملک ، پا رلیمنٹ اور جمہو ریت کے خلاف کو ئی سازش تو نہیں ہو رہی ہے کیو نکہ مو جودہ حا لا ت میں جب دشمن ملک ملک کی خود مختار ی کے خلاف اور اداروں کو لڑانے کی سازشوں میں مصروف ہے ایسے بیا نات سے گریز کرناچاہیئے بھا رتی وزیر اعظم کے بیا ن کے بعد کے پی کے ،بلو چستان ، سندھ اور پنجاب میں دہشتگردی میں بھا رت کے ملو ث ہو نے کی با توں پر اعتما د اور بڑھ گیا ہے سکھر میں اپنی رہا ئش گاہ پر پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کو رٹ کو حمید گل کے بیان کا نوٹس لینا چاہیئے ان کا عمران خان کی جانب سے جو ڈیشل کمیشن کے فیصلے تک پا رلیمنٹ میں نہ جا نے کے اعلان پر پو چھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ عمران خان بچگا نہ بیا نا ت دیتے ہیں جن پر افسو س ہوتا ہے کیو نکہ وہ پہلی بار ااسمبلی میں آئے ہیں اور انہیں کچھ بھی سمجھ میں نہیں آرہا ہے انہوں نے کہا کہ نا رکو ٹیکس سندھ میں نہیں اگتی تو وہ سندھ میں کیسے آتی ہے اور ایرانی تیل کس طرح یہاں پہنچتا اور کس طرح آگے جا تا ہے ان ادروں سے تو پو چھا جا ئے سندھ حکو مت تعاون اور ایکشن لینے کے لیے تیا ر ہے میان صاحب کو آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں اور خود آگے آنا چاہیئے اور دیکھنا چاہیئے کہ ملک و قوم ، پا رلیمنٹ اور جمہو ریت کے خلاف سازشیں تو نہیں ہو رہی ہیں عمران خان نے کے پی کے میں بلدیا تی انتخا با ت کے دورن دھا ندلی کو خود محسوس کیا اس لیے انہوں نے دوبا رہ پو لنگ کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ چالیس سال اس ملک میں آمر وں کی حکو مت رہی ہے اور یہ ملک بھی ایک آمر کے دور حکو مت میں دو لخت ہوا جو ترقی ہو ئی ہے پا کستان ایٹمی ملک بنا ہے وہ جمہو ری ادوار میں بنا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں نے تنخوا ہوں میں پچیس فیصد اضا فے کے لیے حکو مت دبا ؤ ڈا لا ہے اور کم تنخواہ بڑھا نے کے خود حکو مت نے بھی محسوس کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :