قذافی اسٹیدیم لاہور میں پی سی بی رویو کمیٹی کا اجلاس ، چیئرمین شہریار خان، نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز اقبال قاسم اور وسیم باری کی شرکت ،خراب فٹنس، فیلڈنگ، انتخاب میں تسلسل کی کمی خراب کارکردگی کی وجہ ہے، رویو کمیٹی

ہفتہ 13 جون 2015 07:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کی رویو کمیٹی نے خراب فٹنس، فیلڈنگ اور انتخاب میں تسلسل کی کمی کو قومی ٹیم کی خراب کاکردگی کی وجہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیدیم لاہور میں پی سی بی رویو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین شہریار خان، نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز اقبال قاسم اور وسیم باری نے شرکت کی۔ اجلاس میں ورلڈ کپ دورہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کا دورہ پاکستان میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں یہ نقطہ اٹھایا گیا کہ میچز میں پاکستان کی حکمت عملی ناقص رہی۔ میٹنگ میں یہ بھی طے پایا گیا کہ ہر سیریز کے بعد رویو کمیٹی کا اجلاس رکھا جائے گا۔