پارٹی رہنمااوراراکین پارلیمنٹ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں ،بلاول بھٹو

ہفتہ 13 جون 2015 07:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پارٹی رہنمااوراراکین پارلیمنٹ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزکراچی میں چیئرمین بلاول بھٹواورشریک چیئرمین آصف علی زدراری کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلا س میں بلدیاتی انتخابات سمیت دیگرمعاملات زیرغورآئے ،بلاول بھٹونے ہدایت کی کہ کارکنان ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی نشاندہی کریں اورساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیوں پربھی کڑی نظررکھیں ،حلقہ بندیوں میں گڑبڑکی صورت میں اپیل دائرکی جائے ۔ان کاکہناتھاکہ ترقیاتی منصوبوں میں جہاں کہیں بھی خوردبردنظرآجائے توان کی شکایت کریں