سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلا س ، شبلی فرازکی طبیعت اچانک خراب ہونے ملتوی ،چیئرمین کمیٹی رحمن ملک نے خوداپنی گاڑی میں بغیر سیکورٹی بغیرہسپتال منتقل کیا

ہفتہ 13 جون 2015 07:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلا س کے دوران تحریک انصاف کے سینیٹراورمعروف شاعراحمدفرازکے صاحبزادے شبلی فرازکی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ،چیئرمین کمیٹی رحمن ملک نے اجلاس ملتوی کرکے شبلی فرازکوفوری طورپرخوداپنی گاڑی میں سیکورٹی کے بغیرہسپتال منتقل کیا،جہاں پرانہیں فوری طورپرطبی امداددی گئی ،شبلی فرازکے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی پولی کلینک کے ڈاکٹروں نے ان کے تمام طبی معائنے کئے