پنجاب میں ہر شہری کو سرکاری ہسپتالوں میں 108 روپے 20 پیسے کی دوائی ملے گی

ہفتہ 13 جون 2015 07:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء) مالی سال 2015-16ء میں پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں شہریوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے 10 ارب 82 کروڑ روپے مختص کئے ہیں اس وقت پنجاب کی آبادی تقریباً 10 کروڑ ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے مختص کئے جانے والے 10 ارب 82 کروڑ میں سے ہر شہری کو پورے سال میں 108 روپے بیس پیسے کی دوائی ملے گی۔ شہروں میں موجود ہسپتالوں میں شہریوں کو کچھ حد تک دوائی مل ہی جاتی ہے جبکہ دور دراز کے علاقوں میں واقع ہسپتالوں میں دوائی تو دور کی بات وہاں دوائی دینے والا بھی موجود نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :