پنجاب کی حدود میں 5 سو کلومیٹر سے طویل سفر کے ٹکٹ پر 2500 روپے ٹیکس لیا جائیگا

ہفتہ 13 جون 2015 07:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء) پنجاب کی حدود میں 5 سو کلومیٹر سے طویل سفر کے ٹکٹ پر 2500 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔ پانچ سو کلومیٹر سے کم فاصلے کے سفر پر 1500 روپے ٹیکس ہوگا۔ انٹرنیشنل سفر کے لئے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ بزنس اور فرسٹ کلاس انٹرنیشنل ہوائی سفر پر دس ہزار روپے فی ٹکٹ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔

حج اور عمرہ کے مسافر اور سفارت کار ہوائی ٹکٹ پر ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے سفر کرنے والوں پر سولہ فیصد ٹیکس لگے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے بجٹ میں ہوائی جہاز کی ٹکٹوں کی خریداری پر ٹیکس عائد کردیا ہے جبکہ عمرہ حج کے مسافروں اور سفارتکار اس سے مستثنیٰ ہونگے جبکہ پنجاب سے 500کلومیٹر سے زائد ہوئی سفر کرنیوالے مسافروں کے فس کس ٹکٹ پر2500 روپے اور500 کلومیٹر سے کم ہوئی سفر کرنے والے مسافروں کی فی کس ٹکٹ پر 1500 روپے ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ اس مد میں مجموعہ طور پر1500 سے 1000 روپے تک فی ٹکٹ ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ہوئی سفر کے لیے اکانومی کلاس پر5ہزار روپے جبکہ چارٹرڈ طیارہ استعمال کرنے والا مسافر مجموعہ رقم کا 16فیصد بطور ٹیکس ادا کریگا۔

متعلقہ عنوان :