بھارت ،باراتیوں کی بس پر الیکٹرک وائر گرنے سے 16 افراد ہلاک،23زخمی ، بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے جو راجستھان کے ضلع ٹونک میں شادی میں شرکت کرنے لیے لیے جارہے تھے، حکومتی اہلکار ،کرنٹ کی تار سامان رکھنے والی جگہ پر گرکر پھنس گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا،مرنے والوں میں پانچ بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں پولیس چیف

ہفتہ 13 جون 2015 07:34

جے پور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء) مغربی ہندوستان میں شادی میں شرکت کے لیے جارہی ایک بس پر الیکٹرک وائر گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حکومتی اہلکار ریکھا گپتا کے مطابق بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے جو راجستھان کے ضلع ٹونک میں شادی میں شرکت کرنے لیے لیے جارہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بس میں دولہا اور دلہن سوار نہیں تھے جبکہ واقعے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹونک کے پولیس چیف دیپک کمار کے مطابق 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں پانچ بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔ان کے مطابق کرنٹ کا تار سامان رکھنے والی جگہ پر گرکر پھنس گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ہندوستان کے ٹرانسمیشن کے نظام کی دیکھ بھال اکثر مناسب انداز میں نہیں کی جاتی جس کے باعث اکثر لوگوں کو کرنٹ لگ جاتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گزشتہ ماہ ریلوے کراسنگ پر ایک ٹرین اور ٹریکٹر کے تصادم میں دس افراد مارے گئے تھے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :