دہشتگردی کے ناسورکوجڑسے اکھاڑپھینکنے کے لئے پرعزم ہیں ،ممنون حسین،پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،خودمختاری اورسلامتی کاہرقیمت پرتحفظ کریں گے،این ڈی یو میں غیر ملکی طلباء سے خطاب

ہفتہ 13 جون 2015 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء)صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ دہشتگردی کے ناسورکوجڑسے اکھاڑپھینکنے کے لئے پرعزم ہیں ،پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،خودمختاری اورسلامتی کاہرقیمت پرتحفظ کریں گے ۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے غیرملکی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،تاہم اپنی خودمختاری اورسلامتی کاہرقیمت پرتحفظ کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خطے میں امن کیلئے کشمیرکامسئلہ حل کرناہوگا۔اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلے کاحل ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے متحدہے ،ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ،دہشتگردی کاخاتمہ عوام اورمسلح افواج کیلئے چیلنج ہے ،دہشتگردی کے ناسورکوجڑسے اکھاڑپھینکنے کے لئے پرعزم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں خوشحالی آئے گی،اس منصوبے کی تکمیل سے خوشحالی کانیادورشروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی ،معاشی ،ماحولیاتی اورانسانی پہلووٴں بھی پالیسی کااہم جزوہیں

متعلقہ عنوان :