ایران ،ایرانی فوجی اڈے میں خوف ناک آتش زدگی

پیر 13 جولائی 2015 09:14

تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء )ایرانی شہر ارومیہ میں قائم فوج کے ایک اڈے پر ہفتے کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے اور دھواں بہت دور سے دکھائی دے رہے تھے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آذر بائیجان گورنری کے ارومیہ شہر میں واقع فوجی اڈے میں آتش زدگی کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔

(جاری ہے)

سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ آتش زدگی دھماکے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

نیوز ویب پورٹل " نے اپنی ایک رپورٹ کے ساتھ فوجی اڈے میں آتش زدگی کی فوٹیج بھی پوسٹ کی ہے جس میں کثیف دھوئیں کے بادل فضاء میں بلند ہوتے دکھائے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوجی اڈے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں اور اس کے بعد آگ اور دھوئیں کے شعلے اٹھنا شروع ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :