ملک میں عیدالفطر پر چاند کا مسئلہ حل نہ ہوسکا پشاور کے پوپلزئی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے ، وزارت مذہبی امور کی کاوشیں بھی رنگ نہ لاسکیں، عیدالفطر کا چاند پھر تنازعے کا شکار

پیر 13 جولائی 2015 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء)ملک میں عیدالفطر پر چاند کا مسئلہ حل نہ ہوسکا پشاور کے پوپلزئی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں،وفاقی وزارت مذہبی امور کی کاوشیں بھی رنگ نہ لاسکیں،ایک بار پھر عیدالفطر چاند کے تنازعے کا شکار نظر آرہی ہے۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عید کے چاند کا مسئلہ ایک بار پھر ناقابل اصلاح عمل بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

پوپلزئی اپنے مؤقف سے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہم اپنی نہیں شریعت کی بات کرتے ہیں جب تک مستند گواہی نہ ملے ہم کسی طور پر بھی چاند کی رویت کا اعلان نہیں کرسکتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار رمضان 29دنوں کا ہے اس لئے18 جولائی کو عیدالفطر ہونے کا امکان ہے جبکہ بعض ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پوپلزئی 16جولائی کو عیدالفطر کا اعلان کرسکتے ہیں اور17جولائی کو عید مناسکتے ہیں