”جوہری مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار، قوم جنگ کے لیے تیار رہے“ آیت اللہ علی خامنہ ای،ایرانی سپریم لیڈر نے خطرے کی گھنٹی بجادی؟تہران میں طلباء وفد سے گفتگو

پیر 13 جولائی 2015 09:14

تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ویانا میں جاری تہران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر مذاکرات کے ڈیڈ لاک کا شکار ہونے کے بعد کہا ہے کہ اگر یہ مذاکرات ناکام ہوئے تو اس کا نتیجہ جنگ ہوگی۔ لہٰذا مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں قوم جنگ کے لیے تیار رہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تہران میں طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوئے تو عالمی تکبر کے خلاف ایران کو جنگ لڑنا پڑے گی۔

لہذا میں پوری قوم سے کہتا ہوں کہ وہ جنگ کے لیے تیار رہیں۔ واضح رہے کہ سپریم لیڈر کی جانب سے اپنی قوم کو جنگ کے لیے تیار رکھنے کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چھ عالمی طاقتوں اور تہران کے درمیان جاری مذاکرات آخری مرحلے میں الجھ کر رہ گئے اور بات چیت کا سلسلہ معطل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ بات چیت کی ناکامی پر عالمی تکبر وغرور کے خلاف مزاحمت کرنا ضروری ہوگی عالمی جابر ریاستوں کے جبر کے خلاف مزاحمت اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کے اصولوں میں شامل ہے۔

دوسرے الفاظ میں جنگ کی تیاری سے گریز قرآن کریم کے احکامات کی بھی نفی ہوگی۔انہوں نے مغربی ممالک کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مغرب اس لیے ایران پر پابندیاں عاید نہیں کررہا ہے کہ تہران جوہری پروگرام پر کام کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :