حکومت پنجاب کیلئے بارشوں سے دوہری پریشانی لا حق ،سیلاب کے ساتھ جان لیوا ڈینگی نے بھی دوبارہ سے سر اٹھانا شروع کردیا

پیر 13 جولائی 2015 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء)حکومت پنجاب کیلئے بارشوں سے دوہری پریشانی پیدا ہوگئی،ایک طرف سیلاب کا خطرہ تو دوسری طرف جان لیوا ڈینگی نے بھی دوبارہ سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے جس سے لاہور،راولپنڈی سمیت بعض اضلاع میں ڈینگی کے مریضوں میں100فیصد اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جہاں بارشیں روزہ داروں کیلئے رحمت کا باعث ہیں وہاں یہ بارشیں سیلاب زدہ علاقوں میں عوام الناس کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہیں وہاں سیلاب کا خطرہ ہے تو دوسری طرف ڈینگی کو بھی سراٹھانے کا موقع ملے گا۔

حکومت پنجاب کو بتایا گیا ہے کہ ان بارشوں سے ڈینگی کے خطرے میں اضافہ ہوسکتا ہے اس لئے تمام تر ممکنہ حفاظتی اقدامات کرلئے جائیں